احساس پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم آج سے شروع ہو جائے گی۔
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ احساس پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم آج سے شروع ہو جائے گی.
مزید کہا کہ 12 ہزار روپے فی خاندان کو تقسیم کیے جائیں گے، دو سے ڈھائی ہفتے تک تمام رقوم تقسیم کر دی جائے گی۔
144 ارب روپے کی تقسیم آج سے شروع کی جا رہی ہے. جس میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت دیکھنے میں نظر نہیں آئے گی، وزیر اعظم نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ہمارا عزم غربت اور دیہاڑی دار طبقہ ہے جس تک یہ رقوم شفافیت سے پہنچائی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ یہ رقم 1 کروڑ 20 لاکھ خاندان میں تقسیم کی جائے گی اور اس کے بعد جو خاندان رہ جائیں گے ان کی تصدیق ہماری ٹائیگر فورس کرے گی اور ان خاندان کو بھی ہم راشن پہنچائیں گے۔
ان کے لیے ہم نے جو فنڈ اکٹھا کیا ہے ان میں سے ان خاندان کی مدد کی جائے گی۔
مزید کہا کہ 17000 جگہوں سے یہ رقم تقسیم کی جائے گی اور ہم نے اس رقم کو کسی قسم کی سیاسی اور کسی بھی قسم کی مداخلت سے پاک رکھا ہے اور شفافیت سے عوام میں تقسیم کیے جائیں گے۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ کروڑوں کی تعداد میں ہمیں میسج موصول ہوئے ہیں، اس کی ویرفیکیشن نادرا سے کرنے کے بعد ہم یہ رقم ان مستحق خاندان تک پہنچائیں گے جو اس کے حق دار ہیں...

0 تبصرے