کیا آپ جانتے ہیں نٹ ور لال کون تھا؟ جس نے 3 بار تاج محل بیچ دیا تھا۔
یقیناً کم ہی لوگ نٹ ور لال کے بارے میں جانتے ہوں گے، انڈیا بھی زیادہ تر لوگ اسے ٹھگ کے نام سے بھی جانتے ہیں 1970 سے لیکر 1990 تک بہت سے لوگوں کو ٹھگنے والا ہی شخص نٹ ور لال تھا۔
قانون کی نظر میں وہ ایک ٹھگ اور مجرم تھا، لیکن لوگ اسے اپنا ہمدارد اور مسیحا مانتے تھے۔
نٹ ور لال کا یہ کہنا تھا کہ وہ لوگوں سے جھوٹ بول کے پیسے لیتا ہے تو لوگ اسے دیتے ہیں تو اس میں میرا کیا قصور ہے، یہاں تک کہ اس کا کہنا تھا کہ اگر حکومت مجھے اجازت دے تو میں حکومت کا سارا بیرونی قرضہ اتار سکتا ہوں۔
اصل میں نٹ ور لال کا نام میتھلیش کمار سریواستو تھا، اور یہ پیشے سے ایک وکیل تھا۔میڈیا کے مطابق وہ ایک گاؤں میں پیدا ہوا، وہ شروع سے ہی بہت تیز اور چست تھا۔
اس نے بھارت کی کئی تاریخی جگہوں کو بیچ دیا تھا، جی ہاں اس نے تین بار تاج محل اور 2 بار لال قلعہ کو بیچ دیا، نٹ ور لال کو اپنا حلیہ بدلنے میں مہارت حاصل تھی۔اس نے ایک بار بھارت کے اعلیٰ ڈاکٹر مہندر پرشاد کا حلیہ اپنا کر لوگوں سے ٹھگی بھی کی تھی۔
یہ بھی کہا جاتا ہے کہ نٹ ور لال نے بھارت کے بڑے بزنس مین جیسے امبانی، ٹاٹا، برلا، جیسے اور بھی بزنس مین سے ٹھگی کی تھی۔
یہ بعد میں پکڑا بھی گیا تھا، اور اسے 113 سال کی سزا بھی ہوئی تھی، اس نے اپنی زندگی میں بہت لوگوں کو ٹھگا، اس کے خلاف بھارت کی 8 سٹیٹ میں 100 سے زیادہ مقدمے درج ہوئے۔
کہا جاتا ہے کہ یہ ہر بار کسی نا کسی طرح پولیس سے ہاتھوں سے نکل ہی جاتا تھا، آخری بار جب اسے گرفتار کیا گیا تو اس کی عمر 84 سال تھی،
میڈیا کے مطابق 1996 کو جب اسے کان پور کی جیل سے ہسپتال لایا جا رہا تھا تو اس نے نئی دلی کے ریلوے اسٹیشن پہ کسی طرح پولیس کو چکما دے کے فرار ہوگیا اور اس کے بعد اسے کہی نہیں دیکھا گیا۔
نٹ ور لال کی زندگی پر بالی وڈ نے 2 بار فلم بھی بنائی ہے.
1.مسٹر نٹ ور لال.. جس میں نٹ ور لال کا کردار امیتابھ بچن نے ادا کیا۔
2.راجا نٹ ور لال.. جس میں اس کا کردار عمران ہاشمی نے ادا کیا۔
2009 میں عدالت میں نٹ ور لال کے وکیل نے کہا کہ نٹ ور لال کے اوپر لگے تمام مقدمات ختم کر دیے جائے کیوں کہ نٹ ور لال مر گیا ہے، اس کے بعد نٹ ور لال کے بھائی نے میڈیا کو بتایا کہ نٹ ور لال 14 سال پہلے ہی مر گیا تھا....


0 تبصرے